وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:04

وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب نے جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کو 10 لاکھ روپے انعام سے نوازا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب میں وطن عزیز کی معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بوریوالا کے دو طلبا کو شاباش دیتے ہوئے میڑک کے امتحان منعقدہ 2025 میں ملتان بورڈ سے آرٹس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 5 لاکھ ، 3 لاکھ اور انکے دو اساتذہ کو ایک ، ایک لاکھ روپے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے نقد انعام ، تعریفی سرٹیفکیٹس اور میڈل سے نوازا ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات بھی موجود تھے دریں اثنا وطن عزیز کے نامور علما کرام ، سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات سمیت معززین شہر نے مہتمم جامعہ مولانا قاری محمد طیب حنفی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔