سروائیکل کینسر کے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم احمدپورشرقیہ میں کامیابی سے اختتام پذیر

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 14:48

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم احمد پور شرقیہ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ۔ تحصیل احمد پور شرقیہ کے 36 یونین کونسلوں میں 91 فیصد ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ہیلتھ ڈاکٹر اظہر شکرانی اور ان کی ٹیم نے بھرپور کام کیا اور تحصیل کے تمام علاقوں میں دن رات محنت کر کے ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا اور نو سے 14 سال تک کی بچیوں کو ویکسینیشن کرائی گئی۔

اس کامیاب مہم کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ڈاکٹر اظہر شکرانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں سماجی سیاسی اداروں سرکاری محکموں اور خصوصا رہنما فیملی پلاننگ ایسوسییشن نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اس مہم کے نتیجے میں تحصیل بھر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ جیسے اہم قومی کاز میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو 100 فیصد تک مکمل کرنے کے لیے آئندہ فیز میں بھی بھرپور کام کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :