میرآفتاب خان کا تحصیل سوئی اور ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیپاٹائٹس بی و سی کی تشخیصی مہم کا افتتاح کردیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:15

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے چھوٹے بھائی نوجوان لیڈرمیر آفتاب خان نے تحصیل سوئی اور ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیصی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم این اے سبی میاں خان بگٹی وڈیرہ شاہ مراد خان اور ٹاؤن چیئرمین عزت اللہ امان مقامی انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران، اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے بعد میر آفتاب خان نے انڈس ہسپتال سوئی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اسپتال انتظامیہ سے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کیے اور کہا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہیپاٹائٹس جیسی خطرناک بیماریوں کے خلاف آگاہی، بروقت تشخیص اور مفت علاج کی اہمیت پر زور دیا۔