سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے فارورڈ سپورٹس میں روڈ سیفٹی آگاہی سیشن کا انعقاد

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) فارورڈ سپورٹس سیالکوٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے تعاون سے ڈرائیوروں کے لیے ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک مدثر صدیق نے کی جنہوں نے شرکاء کو محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے حوالے سے اہم قوانین و ضوابط سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مدثر صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظم و ضبط کی پابندی، سیٹ بیلٹ کے استعمال، مقررہ رفتار اور گاڑیوں کی بروقت دیکھ بھال حادثات کی روک تھام میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

فارورڈ سپورٹس کے نمائندگان نے ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے ملازمین اس کے سب سے قیمتی اثاثے ہیں اور ان کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہے۔ اس طرح کے آگاہی سیشنز محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :