چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین کا تھانہ سٹی کمالیہ کا دورہ

اتوار 5 اکتوبر 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر)نے تھانہ سٹی کمالیہ کا دورہ کیا اور تھانے کے تمام ریکارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیل میں موجود ملزموں سے بھی گفتگو کی، سہولتوں اور ان کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا اورایس ایچ او کو ایس او پیز کے مطابق تمام اقدامات مکمل اور موثر کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے تھانے میں صفائی اور انتظامات بہتر بنانے کے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور موثر خدمات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے گڈ گورننس ویژن کے تحت عوام کی خدمت کے جذبے سے افسران ڈیوٹی کریں۔تمام انتظامات شفافیت، میرٹ اور معیار کے مطابق کیے جائیں۔