ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ہوا،رپورٹ

پیر 6 اکتوبر 2025 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 30ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64493بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.3فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64313بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 30ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2900ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3.1فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2812ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق 30ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32761بیرل،پی پی ایل 10431بیرل،پی اوایل 4750بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1107بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح 30ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار628ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 546ایم ایم سی ایف ڈی،پی اویل 62ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی پیداوار859ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :