پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان, 100 انڈیکس 1237.67 پوائنٹس کی کمی کے بعد 167752.40 پوائنٹس پر بند

پیر 6 اکتوبر 2025 20:03

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان, 100 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کا روباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور 100 انڈیکس 1237.67 پوائنٹس کی کمی کے بعد 167752.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 487کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،348کی قیمتوں میں کمی اور31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

1274,36 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 60.54 ارب روپے تھی،کے ایس ای 30 انڈیکس 474.44 پوائنٹس کی کمی کے بعد 51786.77 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2862.50 پوائنٹس کی کمی بعد 246317.45 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 14.85 ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روز بینک آف پنجاب کے 131310593 حصص،کے الیکٹرک 110020680 حصص اور بینک مکرامہ لمیٹڈ کے 78284377 حصص کا لین دین ہوا۔ دیوان شوگرملز،فرسٹ نیشنل ایکویٹیز اور پیرامائونٹ سپننگ ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔