سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں استحکام، فی بوری قیمت 1382روپے ریکارڈ

پیر 6 اکتوبر 2025 20:25

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں استحکام، فی بوری قیمت 1382روپے ریکارڈ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلارحجان رہا۔اعدادوشمارکے مطابق دواکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.10فیصدکم ہے۔ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1449روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1449روپے تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق دو اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1357روپے،راولپنڈی1361روپے،گوجرانوالہ 1420روپے،سیالکوٹ 1380روپے، لاہور 1428 روپے، فیصل آباد1380روپے، سرگودھا1370 روپے، ملتان 1416روپے، بہاولپور1450روپے، پشاور1350 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1280روپے ریکارڈ کی گئی۔زیرجائزہ عرصے کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1367روپے، حیدر آباد 1427 روپے، سکھر1500روپے، لاڑکانہ 1407روپے،کوئٹہ 1510روپے اورخضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1483روپے ریکارڈ کی گئی۔