یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

بدھ 8 اکتوبر 2025 11:46

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے جوا ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے بدھ کو کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ عروب جتوئی بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں، جس پر وکیل نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔