فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ڈاک کا عالمی دن 9 اکتوبر کومنایاجا ئے گا

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ڈاک کا عالمی دن 9 اکتوبر کومنایاجا ئے گا۔ اس دن کو منناے کا مقصد دنیا بھر میں ڈاک کے نظام سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ ڈاک اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے سیمینار، کانفرنس اور دیگر تقریبات کااہتمام کیا جائے گا۔ ڈاک کے عالمی دن پر ملک بھر کے ڈاک خانوں میں عوام کو ڈاک کے نظام اور یاد گاری ڈاک ٹکٹوں کی نمائش اور اس کے اجراسے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس دن کی مناسبت سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ڈاک کے نظام سے متعلق معلوماتی پروگرام نشر اورخصوصی مضامین شائع کرے گا۔

متعلقہ عنوان :