Live Updates

میں نے مریم نوازسے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، شرجیل میمن

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:19

میں نے مریم نوازسے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، شرجیل میمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہاہے کہ میں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)سے کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، پنجاب حکومت اپنا کام کرے اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں، میں نے ان سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، سندھ کے سرکاری اسپتال روز ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، ہم ایک ایک منصوبے کی ہر شہر میں تقریب نہیں کرتے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی اتنا ہی برا ہے تو پورا ملک روزگار کرنے یہاں کیوں آتا ہے، جو صحت کی سہولتیں کراچی میں ہیں پورے ملک میں نہیں، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کیلیے میئر نے ٹینڈر کر دیئے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات