گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا اورکزئی میں 19دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بدھ 8 اکتوبر 2025 16:41

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا اورکزئی میں 19دہشتگردوں کو جہنم واصل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 19دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں اس قوم پر قرض ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا، شہداءکی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :