ہری پور،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:39

ہری پور،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کا ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پولنگ اتوار 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن (نمبر F.8(5)/2025-Coord.-M/F(1)) کے مطابق عمر ایوب خان کو آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت 05 اگست 2025 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے نااہل قرار دیا گیا تھا،ان کی نااہلی کو پشاور ہائی کورٹ کے 01 اکتوبر 2025 کے فیصلے کے بعد برقرار رکھا گیا جس کے تحت عدالت نے ان کو دی گئی عبوری ریلیف ختم کر دیا،یہ فیصلہ رِٹ پٹیشن نمبرز 5170، 5171،5062، 5337 اور 5355-P/2025 میں سنایا گیا،عبوری ریلیف ختم ہونے اور نشست کے خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224(4) کو آرٹیکل 254 کے ساتھ ملا کر استعمال کرتے ہوئے حلقہ این اے 18 ہری پور کے ووٹروں کو قومی اسمبلی کی خالی نشست پر نمائندہ منتخب کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے عوامی نوٹس 13 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ امیدوار 15 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے،نامزد امیدواروں کی فہرست 18 اکتوبر کو شائع کی جائے گی اور 22 اکتوبر کو ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی،نامزدگیوں کے رد یا قبول کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 27 اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر 03 نومبر تک اپیلیٹ ٹربیونل فیصلہ سنائے گا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 04 نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ 5 نومبر مقرر کی گئی ہے،انتخابی نشانات 06 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی،ایک الگ نوٹیفکیشن (نمبر F.8(5)/2025-Coord.-M/F(2)) میں الیکشن کمیشن نے ذیشان خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہری پور کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور نوید الرحمٰن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایبٹ آباد کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے،اسی طرح شاہد خٹک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ہری پور اور مشتاق احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل اسکول کوہالہ بالا کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کو شفاف،غیر جانبدار اور موثر طریقے سے منعقد کرانے کے لیے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد قائم رہے�

(جاری ہے)