ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل کاچناب کالج کا دورہ

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل نے چناب کالج کا دورہ کیااورزیرتعمیر نئی عمارت کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے پرنسپل اور کنٹریکٹر سے میٹنگ بھی کی اورکام کے معیار اور رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نےمیٹیریل کا کوالٹی ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا اور عمارت کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نےکلاس رومز کا بھی دورہ کیااورتدریسی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے طالب علموں سے سلیبس بارے گفتگو کی اورپرنسپل کو پیرنٹ ڈے منعقد کرنے کی ہدایت کی۔\378