حمزہ شہبازشریف کا نذیر خان سواتی کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:23

حمزہ شہبازشریف کا نذیر خان سواتی کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر کارکن و سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم کی پارٹی اور اپنے ملک کیلئے بے لوث خدمت کا جذبہ قابل رشک تھا۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ نذیر خان سواتی جیسے سینئر کارکنان کسی بھی سیاسی پارٹی کے لئے اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں،مسلم لیگ( ن) کیلئے نذیر خان سواتی جیسے کارکنان اور ان کی دیرینہ خدمات قابل فخر ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو اس سانحہ کو جھیلنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔ حمزہ شہباز نے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی ۔