اٹک، چائلڈ لیبر میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنائی جائے گی، ڈی پی او

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے اپنے آفس میں ڈویژنل ڈائریکٹر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سمیع اللہ خان اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ چائلڈ لیبر میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنائی جائے گی، جبکہ پولیس اور محکمہ لیبر مل کر انسپکشنز کا عمل تیز کریں گے۔ ڈی پی او اٹک نے اس موقع پر کہا کہ اٹک پولیس چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے محکمہ لیبر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔\378

متعلقہ عنوان :