کیماڑی پولیس کی کارروائیاں،11 ملزمان گرفتار،اسلحہ،موٹر سائیکل ومنشیات برآمد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) کیماڑی پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5پستول، 100گرام چرس، 12گرام آئس اورایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کوایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کریمنلز،منشیات فروش،مفرورودیگر جرائم میں ملوث شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :