پشاورتھانہ خزانہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چرس برآمد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے افسران بالا کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی خزانہ سرکل انعام اللہ کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ نصیب الرحمان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران مزید 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، تین عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول، متعدد کارتوس اور ایک کلو گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :