ضلع کونسل حب کا اجلاس،بجٹ2024-25ء پر مشاورت
جمعرات 9 اکتوبر 2025
20:30
حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) ضلع کونسل حب کا 2024-25کے
بجٹ کے حوالے سے غیررسمی مشاورتی اجلاس وائس چیئرمین ضلع کونسل حب کما ل خان محمد حسنی کی صدارت میں چیئرمین آفس حب میں منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل حب جا وید جمالی ، چیف آفیسر نصیب اللہ ترین سمیت ضلع کونسل کے ممبر ان نے شرکت کی اجلاس میں ممبر ان ضلع کونسل حب نے وزیر اعلی بلو چستان کی جانب سے جا ری کر دہ 25کر وڑ روپے کے گرانٹ ، ضلع کونسل لسبیلہ کے پاس ضلع کونسل حب کے رکھے ہو ئے 16کروڑ روپے جبکہ 6کروڑ روپے جو کہ یک مارچ سے 30اپریل 2025 تک کونسل کے
بجٹ تھے اس حوالے سے بحث مباحثہ کیا گیا اجلاس میں ممبر ضلع کونسل نے وزیر اعلی بلو چستان کے دورہ حب کے موقع پر 25کر وڑ روپے گرانٹ دیئے جا نے کے حوالے سے معلومات حاصل کی تو چیف آفیسر نے کہا کہ 25کروڑ روپے کونسلر ان کے لیئے نہیں آئے ہیں وہ ویکلز کے لیئے آئے ہیں جس پر ممبر ان نے سوال کیا کہ 25کروڑ روپے کی اسکیما ت اور ٹینڈز ضلع کونسل کے معززممبر ان سے منظور نہیں کی جا ئیں گی جس پر چیف آفیسر اور چیئرمین کی طر ف سے مکمل خامو شی اختیار کی گئی ابر اہیم دودا نے کہا کہ میرے استعفیٰ دینے اور ضلع کونسل کے نئے چیئرمین بننے سے پہلے جو ضلع کونسل کے
بجٹ میں رکھے ہو ئی5کروڑ روپے وہ کس طر ح خر چ ہو ئے ان کی تفصیلا ت ممبر ان کو دی جا ئے مذکو رہ رقم تر قیا تی اسکیما ت کی مد رکھی گئی تھی وہ کیسے بغیر ٹینڈز اور اسکیم کے نکا لی گئی اس حوالے سے ہمیں مکمل تفصیلا ت جا ری کی جا ئیں تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ وہ رقم کہاں اور کس مد میں خرچ ہو ئی ہے جس پر وائس چیئرمین کما ل خان نے کہا کہ وہ رقم ایڈمنسٹرکے دور میں نکا لی گئی تھی اس حوالے سے ہمیں معلوم نہیں جس پر ممبر ان نے کہا کہ اس رقم کی تمام تفصیلا ت اگلے اجلا س میں ممبر ان کو دی جا ئے اسی طرح ممبر ان ضلع کونسل نے ضلع لسبیلہ کے اکا ئونٹ میں ضلع حب کے رکھے 16کروڑ روپے کے حوالے سے تفصیلا ت طلب کی جس پر چیف آفیسرنصیب اللہ ترین نے کہا کہ اکائونٹ کا مسئلہ ہے جسے جلد حل کرکے وہ رقم ضلع حب میں ٹرانسفر کی جا یئے گی اجلاس میں ممبر ان نے سابقہ اجلاس کے مینٹس طلب کرتے ہو ئے کہا کہ پچھلے اجلاس کے مینٹس سامنے رکھتے ہو ئے جا ئز ہ لیں کہ پچھلے اجلاس میں جو فیصلے ہو ئے ہیں اس کے مطابق کیا کام ہوئے ہیں اور کون سے کام نہیں ہو سکے ہیں جس پر چیئرمین نے کہا کہ وہ مینٹس غائب ہو گئے ہیں جس پر ابر اہیم دودا نے موبا ئل میں محفوظ مینٹس ممبر ان کو سنا ئے جس پر تمام ممبر ان نے کہا کہ گذشتہ 10 ماہ کے دوران ہما رے حلقوں میں 10فیصد بھی کام نہیں ہو ئے ضلع کونسل کے تمام ممبر ان نے اپنے اپنے حلقے میں رکھی ہو ئے اسکیموں کے حوالے سے با ت کرتے ہو ئے کہا کہ ہما رے حلقوں میں کو ئی کام بھی مکمل نہیں ہو ااور جس ٹھیکیدار کا نمبر دیا گیا ہے وہ ہمارا نمبر ہی نہیں اٹھا تا توکام کیئے ہو سکیں گے ممبر ان نے مطالبہ کیا کہ آئند ہ ترقیا تی اسکیما ت کے کام لوکل ٹھیکیدار کو دیئے جا ئے تا کہ ہم ان کی جانچ پڑتال اور وقتا فوقتا رابطہ کرکے کام کے معیار کو چیک کر سکیں اس دوران چیف آفیسر نے ٹھیکیدار کو طلب کرکے اسے سختی سے ہدایت کی ضلع کونسل حب کے تمام کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف لکھا جا ئے گا ممبر ان ضلع کونسل نے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں کسی بھی اجلاس کے مینٹس نہیں دیئے گئے جس پر ہمیں گہری تشویش پا ئی جا تی ہے اجلاس میں وندر میں تحصیلدار کے آفس کے پاس ضلع کونسل حب کی اراضی پر بنے ہو ئے یونین کونسل کے دفتر کو مسمار کرکے اے سی آفس سمیت دیگر تعمیرات کے حوالے سے آگا ہ کیا گیا جس پر چیئرمین جا وید جما لی نے کہا کہ ضلع کونسل کی اراضی پر اے سی آفس سمیت دیگر تعمیرات کی اجازت نہیں دی جا ئے اور نہ ہی یونین کونسل کے دفتر مسما ر کیا جا ئے گا وہاں قائم کوارٹرز میں رہا ئش پزیر پرائیویٹ لو گوں کو بھی بے دخل کیئے جا ئے گے اور ضلع کونسل کی اراضی پر قائم 18دکانوں کے بھی جلد ٹینڈز کیئے جا ئے گے ضلع کونسل کی حد میں قائم ٹول ٹیکس کی بھی نیلا می کی جا ئے گی اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل جا وید جما لی نے کہا کہ تمام ممبر ان اپنے اپنے حلقے کی اسکیما ت دیں تاکہ ان کے ٹینڈز کرکے وہا ں پر ترقیا تی کام کیئے جا سکے قبل ازیں چیئرمین ویر احب محمد صدیق چھٹہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیئے دعاکی گئی اجلاس میں ابراہیم دودا ، احمد خان جمالی ، خالقداد ڈگارزئی ،غلام رسول واہورہ ، قادر بخش کولوائی ، انیس اکبرموندرہ ،رسول بخش چھٹہ ، نند لال ، عبد الواحد سوری اور خان زادی انجینئر عرفان سمیت دیگر موجود تھے