سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیرخان سواتی کی رسم قل ،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیرخان سواتی کی رسم قل جمعہ کے روز ادا کی گئی۔اس موقع پر ایم این اے افضل کھوکھر ،ایم پی اے سمیع اللہ خان،کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعظم برائے میڈیا بدر شہباز،میاں ہارون یوسف ،ڈی جی ایکسائز عمر چھٹہ ،حماد حسن ،ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن افضال بھٹی،سید توصیف شاہ،ملک خالد فاروق کھوکھر،میاں اسلم سلیم،کرنل( ر) سیف ،شفقت حسنین پاندہ،مرزا الطاف،سینئر صحافی فرخ شہباز وڑائچ،عمر اسلم سابق ڈپٹی میئر لاہور رائو شہاب الدین، لیگی رہنمااعجاز حفیظ ،چودھری باقر حسین،چودھری شہزاد وقاص قریشی ،چودھری نواز ،رفاقت ڈوگر ایڈووکیٹ،اشتیاق لون،آجاسم شریف،الیاس خان،حسن ملک،عظیم مغل اورشیخ کامران سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کے لواحقین ریاض سواتی،نوید سواتی،مراد عادل سواتی اور عادل سواتی سے ان کے والد نذیر خان سواتی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا۔