منشیات فروشوں کے خلاف کوتاہی پر متعلقہ ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی،ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 23:21

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید سومار میمن نے کہا کہ ضلع بھر کے کسی بھی علاقے سے منشیات فروشی کا واقع سامنے آنے پر متعلقہ ایس ایچ اوز سے محکمانہ کارروائی کی جائے گی، یہ بات انہوں نے اپنے آفیس میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز, انچارج سی آئی اے، چوکی انچارج سمیت انچارج 15 مددگار کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور مین پوڑی گٹکا سپلائرز کی (کیٹیگری A,B,C) پر مبنی فہرستوں کے مطابق ان کے خلاف کارروائیوں اور گزشتہ منعقدہ میٹنگ کے (Minutes) کی بنیاد پر تمام احکامات کا جائزہ لیا، دوران اجلاس ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسسز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نے دوران اجلاس تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات، مین پوڑی گٹکا اور جرائم پیشہ افراد جن کی فہرست موجود ہے ان کے خلاف مزید موثر اور سخت کارروائیاں کی جائیں،خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں، مضر صحت مین پوڑی گٹکا فروشی، کچی شراب، ماڈرن نشہ آئیس، چرس، ہیروئن فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرینس پالیسی کے تحت بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، اجلاس کے دوران سماجی برائیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا جس پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نے مین پوڑی گٹکا اور منشیات کی شکایات ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش اب دوبارہ میدان میں آرہے ہیں، ان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، اجلاس میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مفرور اور اشتہار ی ملزمان کی گرفتاری کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت سخت کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی۔