پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں پانچ دن باقی رہ گئے

پرائیویٹ حج کی بکنگ 17 اکتوبر رات بارہ بجے بند کر دی جائے گی، ترجمان مذہبی امور

پیر 13 اکتوبر 2025 21:32

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں پانچ دن باقی رہ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں پانچ دن باقی رہ گئے ۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کی بکنگ 17 اکتوبر رات بارہ بجے بند کر دی جائے گی،پرائیویٹ حج سکیم 2026کے تحت اب تک 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60 ہزار مختص ہے،منظور شدہ حج پالیسی کے تحت پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کا عمل 17 اکتوبر تک مکمل کرنا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم پر جانے کے خواہشمند وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں سے اپنی بکنگ مقررہ تاریخ تک مکمل کریں ،پرائیویٹ عازمینِ حج رقوم کی ادائیگی بینکنگ چینل کے ذریعے کریں اور حج معاہدے کی کاپی ضرور طلب کریں،بکنگ کرنے کے بعد کوائف وزارت کی ویب سائٹ www.mora.gov.pk اور موبائل ایپ ’’پاک حج 2026‘‘ پر ملاحظہ فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :