لاہور چیمبر کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد،داروغہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ہار اور پگڑیاں پہنائی

پیر 13 اکتوبر 2025 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور چیمبر کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دینے کیلئے داروغہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی کو ہار اور پگڑیاں پہنائیں۔

(جاری ہے)

وفد کی سربراہی ایگزیکٹو کمیٹی رکن شعبان اختر کر رہے تھے جبکہ سابق صدر محمد علی میاں، سابق نائب صدر طاہر منظور چوہدری ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عرفان احمد قریشی ، فردوس نثار ، رانامحمد نثار سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبران شیخ سجاد افضل ،ملک ندیم نے شرکت کی۔

وفد میں شہزاد سلیم، رمیض دیوان ،مجید الیاس ، نعیم مغل ،ناصر خان ، رانا ریاض ، عمر عبداللہ ، رضاشامی انجم بشیر ، حاجی نثار اور کثیر تعداد میں تاجر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :