Live Updates

عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی

پیر 13 اکتوبر 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو توشہ خانہ ٹو کیس سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی ۔ توشہ خانہ ٹو کیس پیر کو استغاثہ کے دلائل کے لئے مقرر تھا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات