مصر غزہ کی تعمیر نو و ترقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا،السیسی کا اعلان

فلسطینی عوام کو ایک آزاد ریاست کے اپنے حق سے لطف اندوز ہونا چاہیے،گفتگو

منگل 14 اکتوبر 2025 14:38

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) مصری صدر السیسی نے صدر ٹرمپ کی ان جرات مندانہ کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے غزہ معاہدے کو حاصل کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ معاہدہ مشرق وسطی میں امن کے ایک نئے دور کا دروازہ کھولتا ہے۔ السیسی نے اعلان کیا کہ مصر غزہ میں تعمیر نو اور ترقیاتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

مصری صدر السیسی نے کہا کہ کل کے مخالفین اگلے کل کے شراکت دار بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد ریاست کے اپنے حق سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ مصری صدر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امن صرف فوجی طاقت کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ دو ریاستی حل امن کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

(جاری ہے)

السیسی نے مزید کہا کہ غزہ معاہدہ ایک نئے مشرق وسطی اور دو ریاستی حل کی راہ ہموار کرتا ہے۔

یہ پرامن مشرق وسطی حاصل کرنے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔ ہم غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ آگے بڑھنے کی بنیاد رکھیں گے۔ غزہ میں زندگی کی بحالی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ صدر السیسی نے اپنے کلمات کا اختتام یہ اعلان کرتے ہوئے کیا کہ وہ امریکی صدر کو امن کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں مصر کیسب سے بڑا اعزاز نائل کالر سے نوازیں گے۔