بوئنگ نے ستمبر میں 55 ، ائیر بس نے 73 طیارے ڈیلیور کیے

بدھ 15 اکتوبر 2025 10:30

سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے رواں سال ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 55 کمرشل طیارے ڈیلیور کیے جو گزشتہ پانچ سال کی اوسط 40 ڈیلیوریوں سے زیادہ اور گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 22 طیارے زیادہ ہیں۔شنہوا کے مطابق بوئنگ نے اپنی جاری رپورٹ میں کہا کہ ستمبر میں ڈیلیور کیے گئے 55 طیاروں میں سے 40 طیارے"737 میکس" ماڈلز تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کمپنی نے سات 787 ڈریم لائنرز، تین 777 فریٹرز، چار 767 اور ایک 737 این جی طیارہ بھی ڈیلیور کیا۔اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے ستمبر کے اختتام تک بوئنگ نے مجموعی طور پر 440 طیارے ڈیلیور کیے جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 291 تھے۔جولائی سے ستمبر کے درمیان تین ماہ میں 160 طیاروں کی ڈیلیوری کی گئی، جو 2024 کی تیسری سہ ماہی میں 116 تھی۔دوسری جانب ایئربس نے ستمبر میں 73 طیارے ڈیلیور کیے جبکہ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران کمپنی نے 507 طیارے فراہم کیے۔

متعلقہ عنوان :