یوکرین میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیم پر حملہ ،دو ٹرکوں کو نقصان

بدھ 15 اکتوبر 2025 10:30

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے بتایا ہے کہ یوکرین میں اقوامِ متحدہ کے قافلے کے ساتھ موجود ڈبلیو ایچ او کی ایک ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ واقعہ کے باوجود ٹیم نے شہر بیلوزیرکا تک طبی امدادی سامان پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق ڈاکٹر ٹیڈروس نے "ایکس"پر اپنے بیان میں کہا کہ منگل کو پیش آنے والے اس واقعے میں اقوامِ متحدہ کے خوراک کے ادارے (ورلڈ فوڈ پروگرام) کے دو ٹرکوں کو نقصان پہنچا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے کارکنوں پر حملوں کے سلسلے کو بند کرنے کی ایک بار پھر پرزور اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :