صدرمملکت آصف علی زرداری کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 12:22

صدرمملکت آصف علی زرداری کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932