پنجاب بورڈ آف ریونیوعملے کی غفلت، قومی خزانے کو 2 ارب 82 کروڑ سے زائد کا نقصان

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:07

پنجاب بورڈ آف ریونیوعملے کی غفلت، قومی خزانے کو 2 ارب 82 کروڑ سے زائد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پنجاب بورڈ آف ریونیو کے عملے نے قومی خزانے کو 2ارب 82کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 4700 جائیدادیں غیربینکاری ذریعے سی خریدی گئیں مگرکوئی جرمانہ عائدنہ کیا گیا،50لاکھ سے زائدمالیت کی جائیدادوں کی خریداری غیربینکاری طریقے سے کی گئی۔نجی ٹی و ی کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیربینکاری خریدوفروخت سے پرائیویٹ افراد کو فائدہ پہنچایا گیا،50لاکھ سے زائد مالیت جائیداد کی خریدوفروخت بینکنگ چینل سے لازم ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :