ساہیوال، ڈاکو گن پوائنٹ پررکشہ ڈرائیور ،سرکاری ملازم ،زمینداروں سے نقدی ، زیورات، موبائل لے اڑے

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:24

ْساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) ڈاکو گن پوائنٹ پر رکشہ ڈرائیور ،سرکاری ملازم اور زمینداروں سے 7 لاکھ 45 ہزار روپے کی نقدی، زیورات اور تین موبائل چھین کر لے گئے۔چک 85 چھ آرمیں ظہیرعباس رکشہ ڈرائیو ر کی بیوی سے 65 ہزار روپے نقدی، زیورات۔ اڈہ مقبول پور پر مظہر اقبال محنت کش سے 70 ہزار روپے نقدی۔

(جاری ہے)

چک 55 اے بارہ ایل میں محمد نوید سرکاری ملازم سے موبائل نقدی ایک لاکھ 10ہزار روپے ۔

چک 98 بارہ ایل میں سید اظہر حسین اور اس کی بیوی موٹرسائیکل پرگھر جا رہے تھے تو ڈاکوؤں نے دو موبائل،سونے کی انگوٹھی پانچ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس فرید ٹاؤن ،نورشاہ اوراوکانوالہ بنگلہ نے ظہیر عباس ،مظہراقبال، محمد نوید اور سید اظہرحسین کی مدعیت میں چار مقدمات 392 اور 382 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔