پہلی بیٹی کو گود لیتے مشکلات پیش آئیں، والد نے ساتھ دیا،سشمیتا سین

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) بالی ووڈ اداکارہ و سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے کہا ہے کہ بیٹیوں رینی اور علیشہ کو گود لینے کے دوران مشکلات پیش آئیںمگر والد نے فیصلے میں ساتھ دیا۔ایک انٹرویو میں سشمیتا نے کہا کہ 2000ء میں جب انہوں نے پہلی بچی کو گود لینا چاہا تو اس وقت کے قوانین غیر شادی شدہ خواتین کو بچوں کو گود لینے سے نہیں روکتے تھے، مگر سماجی تعصب اور قانونی پیچیدگیوں نے ان کیلئے یہ عمل نہایت مشکل بنا دیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ 21 برس کی تھیں مگر وہ شادی کرنے کی بجائے ایک بیٹی کو گود لے کر ماں بننے کی خواہش رکھتی تھیں اور 24سال کی عمر میں اپنی پہلی بیٹی رینی کو گود لینے کیلئے عدالت گئی تھیں۔سشمیتا نے کہا کہ اس دوران انہیں خوف تھا کہ اگر فیصلہ ان کے خلاف آیا تو بچی جس کو وہ اپنا چکی ہیں ان سے واپس لے لی جائے گی۔

(جاری ہے)

سشمیتا کے مطابق ان کے والد شوبیر سین نے بچی کو گود لینے کے اس فیصلے میں بھرپور ساتھ دیا اور اپنی تمام جائیداد بھی ان کی بیٹی رینی کے نام کردی کیونکہ قوانین کے مطابق شرط تھی کہ جائیداد کا نصف حصہ بچے کے نام کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت کے جج نے ان کے والد سے کہا کہ اگر وہ اپنی بیٹی کو بچی گود لینے دیں گے تو کوئی اچھا لڑکا اس سے شادی نہیں کرے گا، جس پر والد نے جواب دیا کہ انہوں نے بیٹی کو صرف کسی کی بیوی بننے کے لیے پرورش نہیں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :