Live Updates

افغانستان،کابل میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

ایک آئل ٹینکر اور ایک جنریٹر پھٹنے سے کابل میں آگ بھڑک اٹھی، اس کا تعلق کسی بیرونی حملے سے نہیں ہے، ذبیح اللہ

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ایک آئل ٹینکر اور ایک جنریٹر پھٹنے سے کابل میں آگ بھڑک اٹھی، اس کا تعلق کسی بیرونی حملے سے نہیں ہے۔

میڈیا نمائندوں کے مطابق افغان دارالحکومت میں ایمبولینسیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں جب کہ طالبان سیکیورٹی فورسز نے شہر کے مرکزی حصے کو گھیرے میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق دھماکوں کی آوازوں کے بعد کالا دھواں آسمان کی طرف اٹھتے دیکھے گئے، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جو زمین پر بکھرے ہوئے پائے گئے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :