سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، سیاسی صورتحال و دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال و دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گورنر سے ملنے والے وفد میں سپیکر بابر سلیم سواتی ، سابق گورنر شاہ فرمان خان ، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ملاقات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔