آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے ذہنی طور پر معذور بچوں کے علاج کےلئے 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

جمعرات 16 اکتوبر 2025 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے ذہنی طور پر معذور (سیریبل پالسی) بچوں کے علاج کے لئے 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے ذہنی طور پر معذور 100 بچوں کو 30 ہزار فی کس دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کےمطابق پولیس ملازمین کے ذہنی طور پر معذور (سیریبل پالسی) بچوں کی ویلفیئر کےلئے ماہانہ 10 ہزار روپے دئیے جارہے ہیں، رواں سال کے دوران ذہنی معذور (سیریبل پالسی) بچوں کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 92 لاکھ روپے دئیے جا چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کے لئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :