ہری پور ، انسداد پولیو مہم کے دوران ہری پور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:48

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ہری پور انسداد پولیو مہم ہری پور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ۔ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کی از خود نگرانی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ڈی پی او ہری پور نے جملہ پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر جیکٹ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔ڈیوٹی الرٹ اور چوکس رہ کر کریں تاکہ پر امن طریقے سے پولیو مہم اختتام پذیر ہو سکے ۔\378

متعلقہ عنوان :