سرگودھا ، سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں چوری کے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم جاںبحق

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:32

ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں چوری کے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم جانبحق اور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے موٹر سائیکل چھوڑ کر پولیس مقابلہ میں فرار ملزم کی تلاش میں پولیس تھانہ ساہیوال اور سی سی ڈی مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ ساہیوال کے علاقہ چک 136 شمالی پھاٹک کے قریب سی سی ڈی پولیس کے چھاپہ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں صاحبہ بلوچاں کا مطلوب ملزم جنید بلوچ جانبحق اور پولیس اہلکار ہاشم زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور جانبحق ملزم کا ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ جانبحق ملزم ڈکیتی اور چوری کے کئی وارداتوں میں ملوث اور مطلوب بتلا یا جا رہا جس کے مقابلہ سے فرار ساتھی ملزم کی تلاش میں پولیس تھانہ سائیوال اور سی سی ڈی مصروف تفتیش ہے۔