اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وایگزیکٹو افسران کو شہر بھر کی مارکیٹوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس ایگزیکٹو افسران شہر بھر کی مارکیٹوں میں مانیٹرنگ کو سخت کریں اور سرکاری نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کیمطابق ڈی سی لاہور کی ہدایت پر شہر بھر میں جاری چیکنگ کے دوران مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی اور استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

گوبھی اور کدو کی قیمت میں 10 روپے فی کلو جبکہ لیموں کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی دیکھی گئی۔ آلو، پیاز، سیب، کیلا سمیت 19 پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے واضح ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی 100 فیصد یقینی بنائیں اور شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ سرکاری نرخ نامے تمام دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازمی ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :