مانسہرہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا بیدڑہ بازار کا اچانک دورہ،بیکری سیل

جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:41

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے جمعرات کے روز بیدڑہ اور پنجاب چوک بازار کا اچانک دورہ کیا جس کا مقصد بازار میں اشیائے خورونوش کی کوالٹی،صفائی ستھرائی اور قیمتوں کے تعین کے نظام کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران سبزی، پھل،نان بائی،بیکری،ہوٹل اور گوشت فروشوں کی دکانوں کی تفصیلی چیکنگ کی گئی،دوران چیکنگ ایک بیکری میں صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بیکری کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دیگر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ دکانوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور خوراک سے متعلق حفظان صحت کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :