Live Updates

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، 53 ارب سے زائد مالیت کی 165 سکیموں پر پیش رفت کا تجزیہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:43

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26، سیپ اور پنجاب سٹیز پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں 53 ارب 14 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 165 ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک جلد از جلد پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 20 ارب 42 کروڑ 10 لاکھ روپے لاگت سے 10 سکیمیں جاری ہیں جبکہ 4 ارب 98 کروڑ 40 لاکھ روپے سے نئی 29 سکیموں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

60 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مزید 6 بلاک سکیموں پر بھی کام جاری ہے۔

سیپ پروگرام کے تحت 75 کروڑ روپے سے 49 منصوبوں میں تقریباً 50 فیصد پیش رفت ہو چکی ہے، جبکہ سیپ سیونگ پروگرام سے 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کی 35 سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت وہاڑی میں 3 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ روپے سے 19 جبکہ بوریوالا میں 4 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ روپے سے 14 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 17 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ روپے کی 3 سکیموں پر بھی کام ہو رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کریں، کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنائیں، واٹر سپلائی سکیموں کی منظوری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، ایکسین ہائی وے عمیر لطیف، ایکسین بلڈنگ نذر حسین بخاری، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عاصم عباس، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مشتاق احمد، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، ڈی ایس او محمد عاصم بھٹی، ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد نواز، منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل سعدیہ اسلم، سب انجینئر نذر حسین اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات