پشاور پولیس کی کارروائی، معاشرتی برائیوں اور دیگر جرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے معاشرتی برائیوں اور دیگر جرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ گلزار خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں الماس ولد ممتاز اور ساجد خان ولد خان محمد شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف اور رائفل سمیت متعدد کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :