ساہیوال، نقب زن کمپنی ملازم ،دوکانداروں، زمینداروں، یونین کونسل ،دکانوں سے نقدی، زیورات لے اڑے

جمعرات 16 اکتوبر 2025 18:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) نقب زن کمپنی ملازم ،دوکانداروں، زمینداروں، یونین کونسل اور دوکانوں سے 58 لاکھ 36 ہزار روپے کی نقدی ،زیورات، 15 موبائل لوٹ کر لے گئے۔ نقب زن فرید ٹاؤن وی بلاک میں عمر فاروق کمپنی ملازم کے گھر سے موبائل ،نقدی 16 لاکھ75 ہزار روپے ۔ چک 85چھ آر میںعذرا پروین کے گھر سے ایک لاکھ90 ہزار روپے کی نقدی اور چار موبائل ۔

کربلا روڈ پر وکٹر مسیح کے گھر سے دو موبائل، نقدی ایک لاکھ 40 ہزار روپے۔ قصبہ ہڑپہ میں محمد غازی دوکاندار کے گھر سے تین لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی، زیورات ۔چک 105 سات آر میں منیر احمد طالب علم کے گھر سے ایک لاکھ 5 6ہزار روپے کی نقدی ۔چک 118 نوایل میں محمد ابراہیم کے ڈیرہ سے ٹریکٹر کا مٹیریل سکریپ اور کاٹن 51 ہزار روپے۔

(جاری ہے)

سبزی منڈی کمیر میں محمدممتاز دوکاندار کی دوکان سے نقدی ،سبزی 90 ہزار روپے ۔

چک 85 پانچ ایل میں محمد منظور کے ڈیر ہ سی0 9 ہزار روپے کا انجن میٹریل۔ چک97نو ایل میں سلطان محمود کبوتر باز کے 50 ہزار روپے کے کبوتر ۔چک 44 پانچ ایل میں مقبول احمد کی تین بکریاں2 لاکھ 16 ہزار روپے۔ یونین کونسل کڑیال میں سیکرٹری بلال امیر کے آفس سے تین لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرونک سامان کمپیوٹر وغیرہ ۔ فروٹ منڈی ساہیوال شہر سے منظور احمد پان شاپ سے دو موبائل نقدی 43ہزار500 روپے ۔

چک 21چودہ ا یل میں احمد علی وکیل کے گھر سے آٹھ لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی، زیورات۔ اڈ ہ کسووال محمد ذیشان دوکاندار کی دوکان سے 7 لاکھ 15 ہزار روپے نقدی ۔سنپال چوک میں محمد امجد دوکاندار کی دکان سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی ،ایل سی ڈی اور تین موبائل ڈیڑھ لاکھ روپے۔ چک 172 نوایل میں محمد صدیق کے گھر سے ایک لاکھ روپے ۔چک 40 چودہ ایل میں محمد بوٹا زمیندار کے گھر سے 14 لاکھ 10 ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس فریدٹاؤن ،فتح شیر ، ہڑپہ ، کمیر ،یوسف والا ،نور شاہ ،شاہ کوٹ، سٹی ساہیوال ،کسووال اور غازی آباد نے عمر فاروق، عذراپروین ،محمد غازی، وکٹر مسیح، منیر احمد، محمد ابراہیم، محمد ممتاز، محمد منظور ،سلطان محمود ،بلال امیر، محمد منظور ا،حمد علی ،محمد ذیشان ،محمد امجد، محمد صدیق اور محمد بوٹا کی مدعیت میں 16مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔