ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا مختلف مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے مختلف مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد نے ضلع بھر میں موجود اہم مساجداور امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و ملازمین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈ کے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کناں رہے، اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔ڈی پی او سیالکوٹ نے نماز جمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :