فیصل آباد پولیس کی کارروائی،غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 17 اکتوبر 2025 15:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) تھانہ گڑھ پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم شہادت علی کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او گڑھ محمد عثمان نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قتل کے ملزم شہادت علی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے چک 545 گ ب میں ملزم شہادت علی نے اپنی بیوی شمیم بی بی کو غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل اور شکیل کو زخمی کر دیا تھا۔ملزم کو شبہ تھا کہ شکیل کے شمیم بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ مقتولہ اور مضروب ہوزری کی فیکٹری میں کام کرتے تھے جس کی بنا پر ان میں جان پہچان تھی۔ تھانہ گڑھ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔