ایرا ن کیساتھ تجا رت کیلئے 57اشیا ء کو سرٹیفیکیٹ آف اوریجن کی شرط سے مستثنیٰ قرار دینا دو طرفہ تجارت کیلئے اہم پیش رفت ہے ، حاجی محمد ایوب مریانی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفا قی وزارت تجا رت نے ایرا ن کے ساتھ تجا رت کے لئے 57اشیا ء کو سرٹیفیکیٹ آف اوریجن (سی او او)کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا ہے جس سے بزنس کمیونٹی نے پا ک ایرا ن دو طرفہ تجا رت کے لئے اہم پیش رفت قرار دیتے ہو ئے اس سے بڑی کا میابی سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پا کستانی تا جروں کو ایرا ن کے ساتھ زیا دہ آسانی اور اعتما د کے ساتھ کا روبا ر کا مو قع ملے گا۔

گزشتہ روز اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کو نسل (ایس آئی ایف سی)اور نجی شعبے کے ما بین مشاورت کے سلسلے میں ممبر کسٹمزپا لیسی اشہد جواد کی سربرا ہی میں منعقدہ زوم اجلاس میں ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی ، چیف کلکٹر کسٹمز عرفان جا وید ،کلکٹر جمیل بلو چ ،اسٹیٹ بنک کے محمد یا سر وزارت تجا رت سے زبیر خان ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ان رکاوٹوں کو دور کر نے پر توجہ مرکوز کی گئی جو پا کستان اور ایران کی تجا رت میں طویل عرصے سے حائل ہیں خاص طور پر الیکٹرانک امپورٹ فارم (ای آئی ایف )اور سرٹیفیکیٹ آ ف اوریجن (سی او او )۔اجلاس میںممبر کسٹمز پا لیسی اشہد جواد کا کہنا تھا کہ حکومت قانونی تجا رت کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے ایرا ن کے ساتھ57اشیا ئ کو سرٹیفیکیٹ آ ف اوریجن (سی او او )سے استثنیٰ اس کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی تجا رت کا فروغ ملک اور اس کی اکائیوں کے معاشی خوشحالی کیلئے اولین شرط ہے ، انہوں نے چیمبر آف کامرس کے اس سلسلے میں کردار کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومتی اقدام سے پا ک ایرا ن دوطرفہ تجا رت مزید بڑھے گا۔ ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے روز اول سے ہی صو بے کی تجا رت پیشہ افراد کی آواز بنتے ہو ئے الیکٹرانک امپورٹ فا رم اور سرٹیفیکیٹ آ ف اوریجن کے شرائط پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ہما ری ہی خدشات کو مدنظر رکھ کروفا قی وزارت تجا رت نے 57اشیائ کو سرٹیفیکیٹ آف اوریجن سے مستثنیٰ قرار دینے کا جو اقدام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے تجا رت پیشہ افراد پر زور دیا کہ وہ اب ایرا ن کے ساتھ تجا رت کو مزید بڑھا نے کے لئے آ گے آئے اور اس سہولت سے فا ئدہ اٹھا ئے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کی جا نب مزید37 آئٹمز کی لسٹ بھی سرٹیفیکیٹ آ ف اوریجن سے استثنیٰ کے لئے سے متعلقہ حکام کو فرا ہم کر دی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ دوسری لسٹ میں شامل آئٹمز کو بھی سرٹیفیکٹ آ ف اوریجن سے استثنیٰ قرار دیا جا ئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان نے صوبے کے تجا رت پیشہ افراد سے کیا ایک اور وعدہ وفا کر دیا ہے بلکہ ہم بزنس کمیونٹی کو یقین دلا تے ہیں کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان انہیں درپیش مشکلات و مسائل کے حل کے لئے بھر پور کر دار ادا کر تی رہے گی۔