مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل)ہو گا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:29

مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل)ہو گا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل)اتوار کو ہو گا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ اشتیاق احمد کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیدار کو ٹورنامنٹ کے قوانین کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ (کل)پیر 20 اکتوبر سے ایلیٹ سکول فٹ بال گرانڈ مورگاہ، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے رجسٹرڈ کلبیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے تحت ناک سسٹم پر کھیلا جائے گا۔