Live Updates

شاہد آفریدی نے افغانوں کو احسان فراموش قراردیدیا

پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سرزمین پر بسایا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:57

شاہد آفریدی نے افغانوں کو احسان فراموش قراردیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغانوں کو احسان فراموش قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں شاہد آفریدی نے افغانوں کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا۔

(جاری ہے)

اپنے پوسٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سرحدیں اپنے افغان بھائیوں کے لیے کھول دیں اور 40لاکھ مہاجرین کو اپنی سرزمین پر بسایا۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا رہا لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے ان تمام احسانات کو فراموش کردیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان اس کا برادر اسلامی ملک ہے لہذا کسی ایسے ملک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشت گردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات