ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی نے راولپنڈی میں دو فٹ بال ٹورنامنٹس منعقد کروانے کی منظوری دے دی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:29

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی نے راولپنڈی میں دو فٹ بال ٹورنامنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی نے دو فٹ بال ٹورنامنٹس منعقد کروانے کی منظوری دے دی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کے رکن راجہ اشتیاق احمد نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دو ٹورنامنٹس میں مورگاہ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ اور خورشید احمد کھٹمنڈو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ شامل ہے۔

(جاری ہے)

مورگاہ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) پیر، 20 اکتوبر سے ایلیٹ سکول فٹ بال گرانڈ مورگاہ، راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ خورشید احمد کھٹمنڈو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ نومبر میں میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ان ٹورنامنٹس میں ضلع بھر سے رجسٹرڈ کلبیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے تحت ناک سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔