مہنگائی بے قابو، ادویات غریبوں کی پہنچ سے دور، لائف سیونگ ڈرگ کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 16:49

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) مہنگائی بے قابو، ادویات غریبوں کی پہنچ سے دور، لائف سیونگ ڈرگ کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث عام شہری ضروری ادویات بھی خریدنے سے قاصر ہیں، دواسازی کمپنیوں نے مختلف ادویات کی قیمتوں میں من مانی اضافہ کردیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے اور حکومت اس معاملے میں خاموش نظر آتی ہے، اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر عام بخار، شوگر، بلڈ پریشر، دل اور دیگر بیماریوں کی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی بے حسی اور دواساز کمپنیوں کی من مانی نے زندگی مزید مشکل بنادی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :