ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نے دیوالی کے موقع پر اپنے آفیس میں ہندو افسران و اہلکاروں کو دیوالی کی مبارک باد دی ،دو چھٹیوں کا اعلان

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 17:38

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ضلع پولیس کے ہندو اہلکار و ملازمین سے ملاقات کی، نقد رقم ،تحائف و مٹھائی تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید سومار میمن کی جانب سے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی خوشی میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ضلع ٹنڈومحمدخان کے پولیس افسران و جوانوں کی اپنے آفس میں دعوت کی اور دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر تمام پولیس افسران و اہلکاروں میں مٹھائی، نقد رقم، تحائف تقسیم کیے۔ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نے دیوالی کے موقع پر تمام ہندو پولیس افسران و اہلکاروں کو دیوالی کی 2 دن کی چھٹیاں دیں تاکہ وہ اپنا تہوار اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کرسکیں۔\378

متعلقہ عنوان :