ڈیرہ مراد جمالی ،مہنگائی آسمان کو چھونے لگی ،ٹماٹر 400روپے کلو پرپہنچ گئے

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:06

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں مہنگائی آسمان کو چھونے لگی ٹماٹر چار سو روپے فی کلو فروخت بڑا گوشت ایک سو روپے مزید مہنگا ہو گیا سبزیاں پھل دودھ دہی مچھلی سمیت دیگر اشیاء خودرنوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ بیوپاری تاجر برادری نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا پرائس کنٹرول کمیٹی کا نام ونشان تک نہیں سفید پوش طبقہ فاقہ کشی پر مجبور انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھ لیا غریب عوام مہنگائی کے باعث رل گئے کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ٹماٹر کی قیمت چار سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ بڑا گوشت جسکی قیمت ایک ہزار روپے فی کلو سے بڑھ کر 11 سو روپے تک پہنچ گئی دیگر سبزیاں پھلوں مچھلی دودھ دہی کی قیمتوں میں پچاس روپے سے لیکر ایک سو روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ چینی دالیں گھی اٹا سمیت دیگر اشیاء خودرنوش کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے بیوپاروں اور تاجروں مصنوعی مہنگائی پیدا کر دی ہے ڈیرہ مراد جمالی میں انتظامیہ کا نام ونشان تک نہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ سبزیان پھل فروش دودھ دہی مچھلی گوشت فروشاں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :